اقراء یونیورسٹی شاندار خدمات انجام دے رہی ہے،محمد رضوان خان

ہفتہ 16 جنوری 2021 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور ڈائریکٹر کے ایم سی محمد رضوان خان نے اقراء یونیورسٹی ڈیفنس کیمپس کا دورہ کیا ۔ جہاں پروجیکٹ ڈائریکٹر عمیر ہارون سے ملاقات کی۔ اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے سربراہ ابرار احمد صدیقی ، وائس آف سندھ کے دانش اور مقامی چینل کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

محمد رضوان خان نے کہا کہ اقراء یونیورسٹی شاندار خدمات انجام دے رہی ہے۔ وائس آف سندھ بہترین ورکنگ کر رہی ہے۔ قابل ستائش کام ہے۔ وائس آف سندھ سندھ کی مکمل ترجمانی اور سندھ کی ثقافت اور تاریخ کا مکمل احاطہ کر رہی ہے ۔ جس واقفیت ہونا پورے پاکستانی طالب علموں کے لئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون نے کہا کہ سندھ کی تاریخ اور حقوق کے لئے مثبت آواز اٹھاتے ہیں ۔

سندھ کا تاریخی کلچر طالب علموں اور مختلف فورمز پر پہنچا رہے ہیں۔ انہوںنے تفصیل سے ورکنگ اور خدمات کی بریفنگ کی۔ جو سندھ کی تاریخ اور اہمیت کے حوالے سے بلاشبہ بہترین کاوش ہے۔ اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے سربراہ ابرا احمد صدیقی نے کہا کہ کرائم کے خاتمے کے لئے اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام جاری رکھا ہوا ہے۔ ہزاروں افراد میں گرم کپڑے تقسیم کردیئے ۔

جبکہ غریب و نادار افراد کی مدد کے علاوہ غریب بچیوں کی شادیوں کے لئے بھی جلد پروگرام نعقد کرنے جا رہے ہیں ۔ ملک کو ترقی یافتہ کرپشن فری اور افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔ ڈائریکٹر کے ایم سی و جنرل سیکریٹری کووا محمد رضوان خان نے اینٹی کرائم کا میگزین پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہاروان کو پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کاوشوں پر مبنی اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس کا میگزین بہترین کاوش ہے ایک ایک فرد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر کے ایم سی و کووا جنرل سیکریٹری نے ابرار احمد صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور انکے ساتھ ہر فورم پر تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر آزاد رائٹرز فورم کے عبدالمنان قائم خانی ، عقیل احمد اور وائس آف سندھ کے دانش بھی موجود تھے۔