سندھ حکومت کی نااہلی ،گندم بروقت جاری نہ کرنے سے صوبے میں آٹے کی قیمت سب سے زیادہ ہے، حماد اظہر
پاکستان میں پٹرول پر ٹیکس ہمسایہ ممالک سے کم ہے، قرضوں میں 40 فیصد اضافہ روپے کی قدر کم ہونے ،60فیصد سابق قرضوں کے سود کی ادائیگی کی وجہ سے ہوا ،اگر قرضوں پر سود ادا نہ کرنا پڑے تو آج ہمارے اخراجات ہماری آمدن سے کم ہیں،براڈ شیٹ کیس این آر او کا وہ معاوضہ ہے جو(ن )لیگ اور پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف کے ساتھ کیا، ہمیشہ کی طرح این آر او کی قیمت قوم کو ادا کرنی پڑ رہی ہے، وفاقی وزیر صنعت کا سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر جواب
پیر 18 جنوری 2021 20:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پورے پاکستان میں سب سے زیادہ قیمت پر آٹا فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے بھی گندم کی خریداری کی لیکن صرف گندم خرید لینا مقصد نہیں ہے، اصل مقصد یہ ہے کہ حکومت آٹا کس قیمت پر فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور گندم بروقت جاری نہ کرنے کی وجہ سے سندھ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 سے 1200 روپے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2017میں گنے کی سپورٹ پرائس 170 روپے تھی، کسان کو 130 سے 140 روپے سے زیادہ ریٹ نہیں ملتا تھا۔ پہلی مرتبہ کسانوں کو سپورٹ پرائس سے زائد قیمت مل رہی ہے۔ کسان 230 روپے سے 250 روپے فی من گنے کی قیمت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا تو ملوں نے کہا کہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی ہے جس پر ہم نے جواب دیا کہ اگر چینی کی قیمت فکسڈ نہیں ہے تو گنے کی قیمت بھی فکس نہیں ہوگی، پہلی مرتبہ کسان کو پوری قیمت ادا کی گئی جس پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چینی کی قیمت کم کرنے کے لئے چینی درآمد کی۔ ای سی سی میں پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی سمری پیش کر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں جو پٹرولیم لیوی لگائی گئی ہم نے اس میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں کیا، اس وقت 55 سے 60 فیصد سیلز ٹیکس لیا جاتا تھا جبکہ ہم نے 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس نہیں لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ قیمتوں کا موازنہ کیا جا سکتا ہے، ہمارے ٹیکس ان کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے آخری دو سالوں کے مقابلہ میں آج بیرونی قرضوں کی رفتار کافی کم ہے، اس سال بیرونی قرضوں میں 4 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا جو پچھلے کئی سالوں میں سب سے کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے روپے کی قدر کو فکسڈ کرنے کے لئے بیرونی قرضوں پر انحصار کیا، پانچ سو ملین ڈالر ماہانہ کے اضافے سے قرضے لئے، 40 فیصد قرضہ اسی طرح بڑھا، انہوں نے کہا کہ 40 فیصد قرضہ روپے کی قدر کم ہونے اور 60 فیصد میں اکثر وہ رقم ہے جو مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے 2008کے بعد سے لئے گئے قرضوں پر سود ادا کرنے کیلئے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قرضوں پر سود ادا نہ کرنا پڑے تو آج ہمارے اخراجات ہماری آمدن سے کم ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے پوری دنیا نے پاکستان کی تعریف کی ہے، کورونا لاک ڈائون کے بعد ہم نے شرح سود کم کی، لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے، مستقبل میں ہونے والی بے روزگاری کے امکانات کو ہم دور کر چکے ہیں بلکہ اس سے زیادہ روزگار فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کا کیس این آر او کا وہ معاوضہ ہے جو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف کے ساتھ کیا، ہمیشہ کی طرح این آر او کی قیمت قوم کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.