مقبوضہ جموںوکشمیر، سرکاری ملازمین کو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کا حکم

بدھ 20 جنوری 2021 17:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی حکام نے سرکاری ملازمین کو 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات میں شرکت کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ملازمین کو متنبہ کیا گیا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت کو نافرمانی تصور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد ہورہی ہے۔حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جموں میں موجود سرکاری افسران اور عہدیداروں اپنے سرکاری فرائض کے حصے کے طور پر اس تقریب میں شرکت کریں اور اپنے ماتحت عملے کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :