وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مقدار میں معمولی اضافہ ریکارڈ

بدھ 20 جنوری 2021 18:02

اسلام آباد۔20جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2021ء) :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضاءمیں پولن کا تناسب نچلی سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار 7l8 سے بڑھ کر 9 پولن فی مکعب میٹر ہو گئی۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں گھاس  سمیت دیگر پودوں سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 9 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ عنوان :