مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی

بدھ 20 جنوری 2021 19:30

مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا گنج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے گذشتہ روز حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی ا ور فاتحہ پڑھی اس موقع پر مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے حضرت سید علی ہجویری کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بر صغیر پاک وہند میں اولیاء اکرام کی شبانہ روز محنت سے لاکھوں لوگوں نے اسلام قبول کیا ‘ حضرت سید علی ہجویری سر تاج الاولیاء اور امام الاتقیاء ہیں ان کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے ‘انہوں نے لاکھوں لوگوں کو ہدایت کا راستہ دکھایا‘ اولیاء کرام کی محبت عقیدت اور احترام ہر مسلمان کیلئے باعث فخر ہے‘ تمام اولیاء کرام نے لوگوں کو جوڑا ‘ اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دیا‘ ہمیں اولیاء کے پیغام امن ‘ رواداری محبت اور اتحاد کو عام کرنا چاہیئے ‘ اس موقع پر برطانیہ سے آئے ہوئے مہمان بشارت علی اور طیب علی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :