بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعہ 22 جنوری 2021 12:52

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں تین مرتبہ اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے،ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نیا ڈرامہ شروع کردیا گیا ہے،حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے کے مطابق غریب پر مہنگائی مسلط کررہی ہے،پاکستان میںمہنگائی سے متعلق تمام فیصلے آئی ایم ایف کی مرضی سے کیے جا رہے ہیں۔ مطالبہ ہے کہ عمران خان فوری وزارت عظمی کے عہدے سے الگ ہو جائیں۔