شادی شدہ لڑکی آشنا کے عشق میں اندھی ہوکر اپنا9ماہ کا بیٹا گندے نالے میں پھینک کر آشنا کے ساتھ فرار

جمعہ جنوری 23:24

شادی شدہ لڑکی آشنا کے عشق میں اندھی ہوکر اپنا9ماہ کا بیٹا گندے نالے ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) سانگلہ ہل کے نواحی علاقہ چک نمبر122پنڈوریاں میں ایک شادی شدہ لڑکی آشنا کے عشق میں اندھی ہوکر اپنا9ماہ کا بیٹا گندے نالے میں پھینک کر آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی،بچے کی نعش 15دن تک نالے میں پڑی رہی،نالے کی صفائی کے دوران بچے کی نعش برآمد ہوگئی،بتایا گیا ہے کہ چک نمبر122پنڈوریاں کے رہائشی محمد عمران کی چک نمبر96ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی رشید کی بیٹی مہوش بی بی سی3سال پہلے شادی ہوئی تھی،جس کے بطن سی9ماہ پہلے بیٹا حسنین پیدا ہوا،ڈونگہ بونگہ کے رہائشی کامران کا انکے گھر آنا جانا تھا،جس نے مہوش سے ناجائز تعلقات استوار کر لئے،5جنوری کی شب محمد عمران بیوی بچے کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا،اسی دوران آشنا کے عشق میں اندھی مہوش نے اپنے شیر خوار بچے کو اٹھا یااور اسے گندے نالے میں پھینک دیا اور خود آشنا کامران کے ساتھ فرار ہوگئی،بچہ پانی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،تھانہ صدر پولیس نے محمد عمران کی درخواست پر مہوش اور اسکے آشنا کامران کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کردیا۔