کراچی میں دو سے تین دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ سردی میں اضافہ کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:59

کراچی میں دو سے تین دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ سردی میں اضافہ کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں دو سے تین دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ سردی میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق مغربی ڈسٹربنس کے زیراثر کراچی میں دو سے تین دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ سردی میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :