5 فروری 2021 کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا بابریوسفزئی

پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے بھارت نے دو سال سے کشمیریوں پر ظلم کے جو پہاڑ توڑے ہیں بھارت کو ان کا جواب دینا ھوگا،پی ٹی آئی رہنما

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:04

5 فروری 2021 کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا بابریوسفزئی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 5 فروری 2021 کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے بھارت نے دو سال سے کشمیریوں پر ظلم کے جو پہاڑ توڑے ہیں بھارت کو ان کا جواب دینا ھوگا، دو سال سے کشمیریوں پر بنیادی سہولیات زندگی سمیت ہر قسم کی پابندی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون کو زبردستی مسلط کرکے کشمیریوں کی آواز کو زبردستی دبانے کی بھارتی کوشیش ناکام ہو چکی ہے کشمیریوں نے جس طرح بھارت کے کالے قانون اور زبردستی مقبوضہ کشمیر ہر قبضے کے خلاف جو جدوجہد کی پر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں پر فخر کرتا ہے ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم کی انتہا کی ہے اس کی مثال ہلاکو خان کے زمانے میں بھی نہیں ملتی کشمیری نوجوانوں کو جبرآ اغوا کرکے تشدد کیا جارہا ہے ہزاروں کشمیری نوجوان کو اب تک اغواء کیا جاچکا ہے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سمیت تمام زرائع ابلاغ پر مکمل پابندی ہے بابر یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ 5 فروری کو پورے بلوچستان میں کشمیری بھائیوں ، بہنوں سے یکجہتی کے لئیے ریلیاں نکالی جائیں گی۔