مقبوضہ جموںوکشمیر‘2014کے متاثرین سیلاب تاحال امداد سے محروم

جمعہ 29 جنوری 2021 14:42

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سال 2014میں آنے والے بدترین سیلاب کے متاثرین کو قابض انتظامیہ نے ابھی تک امداد سے محروم رکھا ہے اور وہ دربدر کی ٹھوکریںکھانے پر مجبو ر ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور کے متاثرین سیلا ب نے ذرئع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انتظامیہ نے ان کی مالی امداد کیلئے کروڑوں روپے کے پیکیج کی تقسیم کا اعلان کیا تھا لیکن انہیں ابھی تک کچھ نہیں ملا۔

(جاری ہے)

پامپورہ سامبورہ کے ایک درجن سے زائد متاثرین تاحال بے یار و مدد گار پڑے ہیں ۔ ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار ڈپٹی کمشنر پلوامہ اور دیگر حکام کو درخواستیں دی ہیں لیکن آج تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہا کہ قابض انتظامیہ نے انکے ساتھ ٹال مٹو ل کی پالیسی اپنا ئی ہو ئی ہے۔ یاد رہے کہ سال 2014میں مقبوضہ وادی کشمیر میں بدترین سیلاب آیا تھا جس نے سرینگر سمیت پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا ۔ سیلاب کے باعث لاکھ لوگوں کو نقل مکانی پرمجبور ہونا پڑا تھا-