Lحافظ آباد ، 3سرکاری کالجوں کو جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکے اجزائی کالجزقرار ینے کا نوٹیفکیشن،شہر بھر کے عوامی ، سماجی ، علمی وتعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اتوار 31 جنوری 2021 20:00

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2021ء) حافظ آباد شہر کے 3سرکاری کالجوں کو جی۔سی یونیورسٹی فیصل آبادکے اجزائی کالجزقرار دیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد شہر بھر کے عوامی ، سماجی ، علمی وتعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار رانا خالد محمود کی صدارت میں منعقدہ عوامی محاذ حافظ آبا د کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس میںکہا گیا کہ جی۔سی۔یونیورسٹی فیصل آباد کا ایک الگ کیمپس قائم کرنے کی بجائے اب گورنمنٹ کالج فار بوائز حافظ آباد، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین حافظ آباد اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شرقی سائیڈ حافظ آباد کو جی۔سی۔یونیورسٹی فیصل آباد کے اجزائی کالجز قرار دیکر باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کالجوں کے یونیورسٹی کا حصہ بن جانے سے یہاں پر جہاں غریب اور مفلوک الحال طلبہ وطالبات کا تعلیم حاصل کرنا محال ہوجائے گا وہاں پر مذکورہ سرکاری کالجوںکا تمام عملہ بھی در بدر ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںکہا گیا کہ حکمران یوں مفت یونیورسٹیاں بنا کر اور یونیورسٹیوں کی تعداد بڑھا کر اقوام عالم کے سامنے پیش کر کے دھوکہ دہی کے مرتکب ہو رہے ۔انہوں نے حکومت اور ہایر ایجوکیشن کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ اس فیصلہ کو فوری واپس لیکر جی۔سی۔یونیورسٹی کا شہر میں الگ کیمپس قائم کیا جائے۔اور تینوں سرکاری کالجوں کی افادیت کو بدستور قائم رکھا جائے۔تاکہ ہزاروں غریب طلبہ وطالبات جو سستی تعلیم حاصل کررہے ہیں وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :