صدر جو بائیڈن مسئلہ کشمیر کا فوری حل چاہتے ہیں‘ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

نیویارک5فروری کو ’’کشمیرامریکن ڈے ‘‘ قراردینے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی

اتوار 7 فروری 2021 13:10

صدر جو بائیڈن مسئلہ کشمیر کا فوری حل چاہتے ہیں‘ترجمان امریکی محکمہ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2021ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان زید تارڑ نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن مسئلہ کشمیر کا فوری حل چاہتے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زید تارڑنے ایک انٹرویو میں کہا کہ صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے لئے انسانی حقوق ایک بنیادی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ کشمیر انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ کشمیر میں فوری طور پر موبائل سروس اور 4 جی کو بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ سپر پاور دنیا میںواپس لوٹ آئی ہے۔ نئے امریکی صدر چاہتے ہیں کہ دنیا کے تمام مسائل مل کر حل ہوں۔زیڈ تارڑ ذرائع ابلاغ کے مرکز لندن کے نائب ڈائریکٹر ہیں جہاں وہ جنوبی ایشیاکے لئے میڈیا کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔دریں اثناء نیویارک کی ریاستی اسمبلی نے 5 فروری کو’’کشمیر امریکن ڈے‘‘ کے طور پر منانے کے لئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیو یارک کی ریاستی قانون ساز اسمبلی میں اکثریتی ووٹ کے ذریعے قرارداد منظور کی گئی ہے۔نیویارک5فروری کو ’’کشمیرامریکن ڈے ‘‘ قراردینے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے۔