عالمی ادارہ صحت نے تمباکو پر ٹیکسز بڑھانے کی سفارش کردی

یکم جولائی سے تمباکو، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور شوگر کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کردیا جائے گا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پہلی بار کامیاب ہوا ہے۔ ایف بی آر حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2021 16:54

عالمی ادارہ صحت نے تمباکو پر ٹیکسز بڑھانے کی سفارش کردی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری 2021ء) عالمی ادارہ صحت نے تمباکو پر ٹیکسز بڑھانے کی سفارش کردی، یکم جولائی سے تمباکو، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور شوگر کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کردیا جائے گا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پہلی بار کامیاب ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممبر آپریشنز ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق نے کہا کہ ڈبلیوایچ او نے تمباکو پر ٹیکسز بڑھانے کی سفارش دی ہے۔

ڈبلیوایچ او کی سفارشات کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس نافذکیا جا رہا ہے۔ڈبلیوایچ او کی سفارشات کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس نافذکیا جا رہا ہے ۔ سب سے بہترین فرم نے3 فروری سے کام شروع کیا۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ماضی میں 5 بار کوشش کی گئی۔ اسی طرح ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 22-2021ء کے بجٹ میں مختلف ٹیکس استثنا ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، چیرمین ایف بی آر نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس استثنا ختم کرکے محصولات بڑھائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جاوید عباسی نے ترمیمی بل میں کہا کہ مختلف علاقوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کے خالص منافع سے2 فیصد مقامی علاقے پر لگایا جائے۔ 5کروڑ خالص منافع کمانے والی کمپنی 10لاکھ روپے ترقیاتی کاموں کیلئےخرچ کرے۔ ایف بی آر نے تمام ٹیکس چھوٹ سیٹھ کو دی ہیں، جبکہ یہ چھوٹ غریب آدمی کیلئے ہے، ایف بی آر حکام نے کہا کہ کمپنیوں کو اس پرٹیکس چھوٹ دینے سے ریونیو میں شارٹ فال بڑھےگا۔

فیڈرل بورڈ ریونیو کے پالیسی بورڈ نے ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی منظوری دیدی۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ایف بی آر پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں یونٹ کے قیام کی منظوری دی گئی ۔وزارت خزانہ کے مطابق نیا یونٹ خزانہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول میں کام کرے گا جس میں ایف بی آر کے ساتھ مالی و معاشی ماہرین اور تھنک ٹینکس کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔یونٹ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور زیادہ خود مختاری کے لیے سفارشات مرتب کرے گا۔ٹیکس پالیسی یونٹ ریونیو بڑھانے کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن کی طرز پر کام کرے گا۔ یونٹ میں نجی شعبے سے ماہرین اور اساتذہ کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔