یونان میں شدید برف باری نے 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

بجلی کی فراہمی منقطع،ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم،برف باری کے باعث شہر کے اسکول بدھ تک بند

منگل 16 فروری 2021 16:57

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) یونان میں شدید برف پڑنے سے 12 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان میں ہونے والی شدید برف باری نے 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، ملک کے شمالی حصے میں پارہ منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شدید برف باری کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جبکہ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے سیآبنائے باسفورس میں کشتیوں کی آمدورفت روک دی گئی ۔برف باری کے باعث شہر کے اسکول بدھ تک بند کردیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :