بھارت جموںوکشمیر کی 5اگست 2019سے پہلے کی حیثیت بحال کرے، محبوبہ مفتی

بدھ 17 فروری 2021 13:24

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2021ء) بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کی وہ حیثیت بحال ہونی چاہیے جو 5اگست 2019سے پہلے تھی۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو پاکستان او ر جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کرے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے کپواڑہ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے اپنی تقریر کے دوران جیلوںمیں بند سیاسی رہنمائوں سمیت تمام کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے بی جے پی کی بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ان تمام آوازوں کو دبا رہی ہے جن میں اسکی پالیسیوں پرتشویش کا اظہار کیا جا تا ہے۔