
رکن قومی اسمبلی نے 14 سالہ لڑکی سے شادی کر لی
چترال سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی شادی بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی سے کرائی گئی،پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 20 فروری 2021
12:04

(جاری ہے)
لڑکی کے خاندان والوں کا تعلق چترال کے قصبے دروش سے ہے، لیکن اس وقت یہ لوگ ضلع سے باہر ہیں۔
جب چترال آئیں گے تو کیس میں پیش رفت ہو گی۔ سکول ریکارڈ کے مطابق لڑکی کی تاریخ پیدائش ستمبر 2006 ہے اس طرح اس کی عمر 14 برس بنتی ہے۔ اس بارے میں انور علی خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملکی قانون کے مطابق شادی کے لیے لڑکی کی کم از کم عمر کی حد 16 سال مقرر ہے، اس سے کم عمر بچی سے شادی جرم کے زمرے میں آتی ہے۔ 16 سال سے کم عمر کے بچی کے شادی میں اگر والدین یا سرپرست کی رضامندی شامل ہو، تو وہ بھی جرم میں برابر کے شریک ہوں گے اور اس کے علاوہ نکاح خواں اور گواہ بھی جرم میں معاون سمجھے جائیں گے۔ تنطیم کے صدر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ یہ کیس سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ہم تفتیش کے لیے چترال پولیس کو باقاعدہ طور پر درخواست دی ہے۔تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے اس کیس میں چترال کی مقامی تنظیم اور پولیس دونوں کو بائی پاس کیا گیا ہے۔ لڑکی والد نے ہمیں لکھ کر دیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی چترال سے باہر نہیں کرائیں گے، اگر ایسا کچھ ہوا تو پولیس اور تنظیم کو اعتماد میں لیں گے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اور تحریک تحفظ حقوق چترال کے چیئرمین پیر مختار نبی کا کہنا تھا کہ اس کیس میں قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے اور وہ اس کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کریں گے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ ڈی پی او لوئر چترال سونیا شمروز خان کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے ہمیں سٹامپ پیپر پر لکھ کر دیا تھا کہ وہ ایسا کوئی کام نہیں کرے گا اور اگر اپنی بیٹی کی شادی چترال سے باہر کرانے سے پہلے لوکل پولیس کو اعتماد میں لے گا۔ ہماری اطلاعات کے مطابق لڑکی کا نکاح چترال سے باہر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی اس کیس میں تفتیش جاری ہے۔اس کیس کے سلسلے میں مولانا صلاح الدین ایوبی سے موقف لینے کی کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.