ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی

منشیات،شراب,گٹکا فروشی،ناجائز اسلحہ اور رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 20 فروری 2021 14:26

ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی۔منشیات،شراب,گٹکا فروشی،ناجائز اسلحہ اور رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان میں اللّٰہ بخش، حارث، اکرام اور عثمان شامل ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے آئس، چرس, شراب، بھاری مقدار میں گٹکا اور نا جائز پسٹل برآمد۔ منشیات، ناجائز اسلحہ اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈاوٴن جاری ہے۔ ایس پی فراز احمد ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اشتیاق خان ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔