پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پیر 22 فروری 2021 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے مائرہ قدوس دختر عبدالقدوس کو کمیونیکیش سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’سکول جانے سے ;قبل بچوں کی سماجی تربیت پر مصنوعی متحرک لوریوں کے اثرات کا جائزہ ‘ کے موضوع پر،سدرہ طیب اختر دختر عبد المجید اختر کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’سیوریج کے پانی سے حاصل کردہ بائیو فلم بنانے والے بیکٹیریا پر طبعی اور کیمیائی اجزاء کے اثرات‘ کے موضوع پر،عمارہ یوسف دختر محمد یوسف کوانفارمیشن مینجمنٹ کے مضمون میں ان کے’معلومات تک رسائی کا حق : چیلنجز اور امکانات‘ کے موضوع پراورمدیحہ اعجاز دختر اعجازاحمد کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’کوئلہ کی کانوںاور اینٹوں کے بھٹوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی دورانِ کام صحت اور حفاظت کو درپیش خطرات کا جائزہ‘ ے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔