مظفرآباد‘والدین اور طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کی کال دے دی

منگل 23 فروری 2021 14:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) والدین اور طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کی کال دے دی تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں اساتذہ نے اپنے مطالبات اپ گریڈیشن نہ ہونے پر تمام تر تدریسی عمل کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جب کہ طلباء و طالبات سکولوں میں دور دراز کے علاقوں سے پیدل اور گاڑیوں میں سوار ہو کر ہر روز آتے ہیں اساتذہ کی ہٹ دھرمی سے طلباء طالبات ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں خود کو روحانی باپ کہلوانے والے پیسوں کے بیوپاری نکلے ایک جانب لاک ڈاؤن میں طلباء کا کافی تعلیمی نقصان ہو چکا اب ٹیچروں نے اپ گریڈیشن کا ڈرامہ رچا لیا ہے، والدین اور طلباء نے حکومت آزاد جموں کشمیر وزیر تعلیم وسکولز سے مطالبہ کر دیا ہے کہ وہ طلباء کو ذہنی اذیت سے نکالتے ہوئے یا تو اساتذہ کے مطالبات حل کریں یا کوئی اور متبادل حل نکالیں میں کردار ادا کریں اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو تمام طلباء اور والدین وزیراعظم ہاؤس کے باہر جمع ہو کر اساتذہ اور حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیں گے۔