سرگودھا روڈ پرٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 2دوست جاں بحق

بدھ 24 فروری 2021 15:39

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) سرگودھا روڈ پرٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 2دوست جاں بحق، تیسرا شدید زخمی ہو گیا' مقامی فیکٹری میں کام کرنیوالے تین دوست 25 سالہ سعید ولد رمضان سکنہ بھکر، 20 سالہ فخر سکنہ جھنگ اور 40 سالہ آصف ولد ضلعدار سکنہ 119 ج ب رسول پورہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ جب وہ سرگودھا روڈ سیم نالہ کے قریب پہنچے تو تیز رفتار مزدا ڈالہ نے لوڈر رکشہ کو ٹکر مار دی تو عقب سے آنیوالے تینوں موٹرسائیکل بے قابو مزدا ٹرک کی زد میں آ کر کچلے گئے، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ریسکیو ٹیم حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی تو سعید اور فخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے تھے جبکہ زخمی آصف کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔