بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، نظام زندگی متاثر

وادی ہنزہ میں آندھی سے مکانوں اور دکانوں کی چھت اڑ گئیں ،بجلی کی فراہمی بھی معطل

ہفتہ 27 فروری 2021 13:41

بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، نظام زندگی متاثر
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) گلگت بلتستان میں ضلع استور میں 6روز سے بارش اور برفباری سے نظام زندگی درہم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق وادی ہنزہ میں آندھی سے مکانوں اور دکانوں کی چھت اڑ گئیں ،بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

کوہستان میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی ہے۔ادھر آزادکشمیر کے متعددعلاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیاجبکہ وادی لیپہ وادی گریس کو ملانے والے زمینی راستے برفباری کے بعد بدستور بند رہی۔

متعلقہ عنوان :