تمام اراکین اسمبلی سینیٹ انتخابات کے معاملے پر وزیر اعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں،خرم شیرزمان
پی ٹی آئی ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے، سیف اللہ ابڑو اور فیصل واڈا پارٹی کے ساتھ بے حد مخلص ہے،رکن سندھ اسمبلی
ہفتہ 27 فروری 2021 18:58
(جاری ہے)
اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹ میں پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو اور رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی موجود تھے۔
خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کی بے حد خواہش ہے کہ وہ اپ سیٹ کرے گی، میں چیلنج سے کہتا ہوں کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشہور زمانہ 10 پرسنٹ ہمیشہ سے اراکین کو خریدتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم پیز کے تمام ووٹ وزیر اعظم کے ساتھ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز پر دبا ڈالا جارہا ہے۔ انتقامی کاروائی اور دبا کی وجہ سینیٹ الیکشن ہے۔ ہم پی پی پی کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم کسی دبا میں نہیں آئینگے۔ اس موقع پر سینیٹ امیدوار سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ میرا تعلق لاڑکانہ سے ہے اور میں مڈل کلاس آدمی ہوں۔ میرے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ مجھے پی ٹی آئی میں محض چند ماہ ہوئے ہیں۔ میرا تعلق پی ٹی آئی کے ساتھ شروعات سے ہے۔ پی ٹی آئی لاڑکانہ میں بے حد مضبوط ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلی قیادت نے مجھے نامزد کیا ہے۔ جو پارٹی سندھ کے مینڈیٹ کا دعوی کرتی ہے اسنے لاڑکانہ کو کبھی ترجیح نہیں دی۔ سیف اللہ ابڑو کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کوٹف ٹائیم دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے لاڑکانہ کو سینیٹ میں نمائندگی دی۔ چھ ماہ میں مجھے نامزد کرنے پر پی ٹی آئی فخر کرے گی۔ سینیٹ میں سندھ کے مسائل کو اجاگر کرونگا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.