زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 102 طلبہ کو انٹرنشپ پروگرام کے تحت پنجاب کے چار اضلاع میں زرعی فارمز پر تعینات کر دیا گیا

اس حوالے سے تقریب کا انعقاد اولڈ سینٹ ہال میں کیا گیا جس کی صدارت جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف تنویر نے کیا جبکہ ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر جاوید اختر بھی موجود تھے

پیر 1 مارچ 2021 12:40

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 102 طلبہ کو انٹرنشپ پروگرام کے تحت پنجاب ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 102 طلبہ کو انٹرنشپ پروگرام کے تحت پنجاب کے چار اضلاع میں زرعی فارمز پر تعینات کر دیا گیا اس حوالے سے تقریب کا انعقاد اولڈ سینٹ ہال میں کیا گیا جس کی صدارت جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف تنویر نے کیا جبکہ ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر جاوید اختر بھی موجود تھے ڈاکٹر آصف تنویر نے کہا کہ زراعت کو نئی رحجانات سے روشناش کرانے کے لیے تمام وسائل بروے کار لاے جا رہے ہیں ان نے امید ظاہر کی کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت نا صرف طلبا کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا بلکہ کاشتکاروں کونئی زرعی رحجانات سے بھی آگاہ کرے گے انہوں نے کہا دور حاضر کے چیلنجز سے نبزدآزما ہونے کے لئے اکیڈمیا انڈسٹری لنکجزز نا گزیر ہے انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور زرعی رقبے میں کمی کی وجہ سے فوڈ سکیورٹی جیسے مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس پر قابو پانے کے لئے فی ایکڑ پیداواریت میں اضافہ آور پائیدار پالیسی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ کلیہ زراعت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے یہ 102 طلبہ کو کو انٹرنشپ پروگرام کے تحت پنجاب کے چار اضلاع میں بھیجا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے اور مستحکم معیشت کے حصول کیلئے زرعی ترقی کو یقینی بنانا ہو گا انہوں نے کہا کہ جدید تحقیقات کو کسانوں کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے تمام کوششیں کی جا رہی ہے تاکہ زراعت کو ترقی یافتہ ممالک سے ہم آہنگ کیا جا سکے تقریب سے ڈاکٹر اصغر علی نے بھی خطاب کیا -