سینٹ انتخابات ،یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر علی گیلانی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی
منگل 2 مارچ 2021 23:05
(جاری ہے)
ویڈیو میں یہ بھی واضح نہیں ہورہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کس حکومتی رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتارہے ہیں۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سابق وزیر اعظم و سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اسلام آباد سے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے اپنی ویڈیو سے متعلق کہا کہ اراکین قومی اسمبلی سے پیسوں کی کوئی بات نہیں کی اور ان سے کئی بار مل چکا ہوں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں نظر آنے والی رکن قومی اسمبلی کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور وہ میرے دوست ہیں، انہوں نے مجھے بلایا اور کہا کہ ہم یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں اور عبدالحفیظ شیخ، جن سے ہماری آج تک کوئی ملاقات بھی نہیں ہوئی، انہیں ووٹ نہیں دینا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ پھر انہوں نے پوچھا کہ اگر ہماری جماعت ہم پر شک کرے اور ہمارا ووٹ ہاتھ میں لینا چاہے تو ہم کیا کریں، میں نے انہیں بتایا کہ اگر آپ کو نشان لگا ہوا بیلٹ پیپر دیں تو آپ یوسف رضا گیلانی پر نمبر لگائیں اور ووٹ فولڈ کرکے بیلٹ باکس میں ڈال دیں جس سے ووٹ ضائع ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میرا ضمیر مطمئن ہے، میں نے پیسوں کی کوئی بات نہیں کی، میں ان ایم این ایز سے کئی بار ملاقات کر چکا ہوں جو میرا حق ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے اور ایک بار نہیں سو بار ووٹ مانگوں گا، ہم ضمیر کا ووٹ مانگتے ہیں اور کبھی ووٹوں کی خرید و فروخت میں حصہ نہیں ڈالا۔علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کے سامنے ہے، انہوں نے اراکین قومی اسمبلی کو 50، 50 کروڑ روپے فنڈز دیے، کیا یہ ووٹ خریدنا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، ووٹ کسی بھی رکن کا بنیادی حق ہے، جو اراکین پیپلز پارٹی کو اپنے ضمیر کا ووٹ دینا چاہتے ہیں آج سب نے دیکھا کہ سندھ اسمبلی میں ان کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا گیا، یہ پی ٹی آئی کی روایت ہے کہ وہ اپنے اراکین کو جانور سمجھتی ہے۔دریں اثنا الیکشن کمیشن نے سید علی گیلانی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ سید علی رضا گیلانی ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔قبل ازیں وفاقی وزراء فواد چوہدری ،شہباز گل و دیگر نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نا اہل قرار دیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.