محبوبہ مفتی کا پاسپورٹ کے اجراء کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع

بدھ 3 مارچ 2021 13:17

محبوبہ مفتی کا پاسپورٹ کے اجراء کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کے پاسپورٹ کے اجراء کے لئے بھارتی حکومت کو ہدایات جاری کرے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جنہوں نے سینئر وکیل جہانگیر اقبال غنی کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، عدالت سے یہ بھی استدعا کی ہے کہ وہ انہیں بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہ دینے کی بھارتی حکومت کی کارروائی کوغیر قانونی اور غیر آئینی قراردے۔

انہوں نے استدعا کی ہے کہ بھارتی حکومت کی یہ کارروائی بیرون ملک سفر کرنے کے ان کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے جس کی ضمانت بھارتی آئین کے آرٹیکل 21 میں دی گئی ہے۔اپنی درخواست میں پی ڈی پی کی سربراہ نے استدعا کی ہے کہ مئی 2019 میں ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہوگئی ہے اور انہوں نے تازہ پاسپورٹ کے لئے درخواست دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کی تصدیقی رپورٹ ریجنل پاسپورٹ آفیسر سرینگر کو نہیں بھیجی جا رہی ہے۔