محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

رواں ماہ بارش کا کوئی سسٹم متوقع نہیں ہے، رواں برس گرمیوں کا دورانیہ بھی زیادہ ہوگا، ترجمان

جمعرات 4 مارچ 2021 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ماہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔تفصیلاتکے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اور رواں ماہ ذیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی تک رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے موسم اب سے مرطوب رہے گا، دن میں گرمی جب کہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کاامکان ہے، رواں ماہ بارش کا کوئی سسٹم متوقع نہیں ہے اور رواں برس گرمیوں کا دورانیہ بھی زیادہ ہوگا، عموماً گرمی کا آغاز اپریل سے ہوتا ہے، لیکن اس سال گرمی کا آغاز مارچ سے ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :