عمران خان نے ضمیر فروش ارکان اسمبلی کو این آر او دے دیا

سینیٹ الیکشن میں پارٹی کو دھوکہ دینے والوں کے حوالے سے ’معاف کرو اور بھول جاؤ‘ کی پالیسی اختیار کی گئی تاہم ان سے کہا گیا کہ تمام ارکان اعتماد کے ووٹ کی کارروائی میں ضرور شرکت کریں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 6 مارچ 2021 11:27

عمران خان نے ضمیر فروش ارکان اسمبلی کو این آر او دے دیا
سلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ 2021ء) معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کا دن بہت اہم ہیں،وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لیں گے۔حکومت ہر اعتماد ہے کہ ان کے 172 نمبر پورے ہیں بلکہ اس سے زیادہ ہیں۔اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا پورا فوکس اس وقت چئیرمین سینیٹ کا الیکشن ہے،آج کا دن چھوڑیں اصل سرپرائز سینیٹ اپیکشن والے دن ملے گا۔

علاوہ ازیں ذرائع نے کہا کہ جمعہ کو ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم اور ساتھ ہی وزیر دفاع پرویز خٹ نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ جن لوگوں نے سینیٹ کے حالیہ الیکشن میں پارٹی کو دھوکہ دیا اس کے حوالے سے ’معاف کرو اور بھول جاؤ‘ کی پالیسی اختیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ان سے کہا گیا کہ تمام ارکان اعتماد کے ووٹ کی کارروائی میں ضرور شرکت کریں۔

بصورت دیگر انہیں نااہلیت کا سامنا کرنا پڑے گا۔گذشتہ روز وزیراعظم نے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کو کل بروز ہفتہ دوپہر 12 بج کر 15 منٹ تک قومی اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کے نام خصوصی خط تحریر کیا ۔ اپنے خط میں وزیراعظم نے حکومتی اراکین اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل دوپہر 12 بج کر 15 منٹ تک تمام اراکین اسمبلی ہال پہنچ جائیں۔

بتائے گئے وقت کے بعد کسی رکن کو اسمبلی ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی۔ خط میں ووٹ سے متعلق رولز کے بارے میں ارکان کو بتایا گیا ہے ۔ ایم این ایز کو کہا گیا کہ پارٹی کی ہدایت کے مطابق تمام ارکان کو اعتماد کے ووٹ کیلئے حاضری یقینی بنانا ہوگی۔ پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر یہ اعلامیہ الیکشن کمیشن میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ اسمبلی نہ پہنچنے والے رکن کو ڈی سیٹ کروانے کی کاروائی شروع کی جائے گی۔

غیرحاضر رکن کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اپنی جماعت اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کو بھی کل صبح 10 بجے ناشتے پر بھی مدعو کیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے عدم اعتماد کیلئے ارکان کو اعتماد میں لیا۔ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور حق میں نعرے بازی بھی کی۔