افغانستان، بم دھماکوں میں ایک انٹیلی جنس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ، 7 زخمی

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:09

افغانستان، بم دھماکوں میں ایک انٹیلی جنس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2021ء) افغانستان کے جنوبی ہلمند اور مشرقی ننگرہار صوبوں میں مختلف بم دھماکوں میں ایک انٹیلی جنس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے مقامی سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ ہفتے کے روز افغانستان کے جنوبی ہلمند اور مشرقی ننگرہار صوبوں میں مختلف بم دھماکوں میں ایک انٹیلی جنس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایک مقامی سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتہ کی صبح ہلمند میں دھماکہ صوبائی پولیس سٹیشن کے باہر ہوا۔انہو ں نے کہا کہ ہلمند کے صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں ایک کار بم دھماکے میں صوبائی انٹیلی جنس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ،مرنے والوں میں زیادہ تر شہری راہ گیر ہیں۔دریں اثنا صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر کے مونسپلٹی ڈسٹرکٹ سات میں ایک مقامی بزرگ کو صبح کے وقت زنگل باغ کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔سرکاری عہدیداروں اور مقامی عمائدین کے خلاف ہدف دھماکوں کے سلسلے میں ہفتے کے روز ہونے والے تازہ ترین دھماکے ہیں ۔