مولانا فضل الرحمن کا نئے الیکشن کا مطالبہ بے معنی ، غیر آئینی ہے ، وزیر خارجہ

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:47

مولانا فضل الرحمن کا نئے الیکشن کا مطالبہ بے معنی ، غیر آئینی ہے ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا نئے الیکشن کا مطالبہ بے معنی ، غیر آئینی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں تمام ممبران پارلیمنٹ کا اور اپنے اتحادیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے گزشتہ روز پارلیمانی میٹنگ میں وزیر اعظم عمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کارکنان کے اور عام شہریوں کے جذبات دیدنی ہیں ،لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح پارلیمنٹ اور ممبران پارلیمنٹ کی عزت کو پامال کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا نئے الیکشن کا مطالبہ بے معنی، غیر آئینی مطالبہ ہے ی۔ انہوںنے کہاکہ ہ مطالبہ آئین کی رو کے برعکس ہے، انشاء اللہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے ،کوئی آئینی مجبوری یا قدغن نہیں تھی لیکن وزیر اعظم نے اعلیٰ اخلاقی جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو پیش کیا ،مولانا فضل الرحمن کے مطالبے میں کوئی وزن نہیں ۔