
قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد کی منظور دے دی
ہفتہ 6 مارچ 2021 13:35

(جاری ہے)
سپیکر نے ایوان میں ووٹنگ کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔
تمام داخلی دروازے بند کردیئے جائیں گے۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک کوئی دروازہ نہیں کھلے گا اور کوئی اندر آسکے گا نہ باہر جاسکے گا۔ ارکان کا نام پکارنے پر ہر رکن ان کے دائیں طرف لابی میں جاکر اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرائے گا۔ اس کے بعد سپیکر نے اعتماد کے ووٹ کے لئے عمل شروع کیا اور ایوان میں پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا۔ پانچ منٹ بعد سپیکر نے تمام داخلی دروازے بند کرنے کا حکم دیا۔ سپیکر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے پیش کردہ قرارداد ایوان میں پیش کی۔ تمام ارکان نے قرارداد کا ڈیسک بجا کر بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا۔ اس دوران اپوزیشن کی طرف سے صرف ایک رکن محسن داوڑ ایوان میں موجود رہے۔ سپیکر نے کہا کہ جو ارکان اعتماد کا ووٹ دینا چاہتے ہیں وہ ان کی دائیں طرف کی لابی میں جاکر اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرائیں۔ اس کے بعد قومی اسمبلی کے ارکان نے یکے بعد دیگرے لابی میں جاکر اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرایا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی تمام ارکان کے ہمراہ لابی میں جاکر اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرایا۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر اراکین ایوان میں واپس آئے جس کے بعد سپیکر نے قرارداد کے حق میں ڈالے گئے ووٹ کی تعداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم کے حق میں اعتماد کی قرارداد منظور ہوگئی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ اس سے قبل اگست 2018ءمیں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے اڑھائی سال بعد 178 ووٹ حاصل کئے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب پولیس کا حافظ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگا لینے کا دعوٰی
-
ٹی ایل پی احتجاج سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا
-
پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزکی نیلامی سے 506.7ارب روپے حاصل
-
پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ طے پا گیا
-
مہنگائی کی شرح تشویش ناک 23 فیصد تک پہنچ جانے کی پیشن گوئی
-
تحریک لبیک پاکستان کے دفتر سے برآمد سامان کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
وزیرداخلہ کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت. شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت
-
پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت میں 5 نومبر تک توسیع کر دی
-
پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ امریکا سے اس کے تعلقات چین کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچائیں گے،چین
-
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سعد رضوی اورانس رضوی کو ٹریس کرلیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
-
بلاول بھٹو زرداری کی گورنر کے پی کو فوری پشاور پہنچنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.