Live Updates

وزیراعظم نے آج ارکان سے گن پوائنٹ پر اعتماد کا ووٹ لیا ، مریم نواز

عمران خان ایک سیٹ کی مار ہیں جو یوسف رضا گیلانی سیٹ جیتے تو پاگل پن کا شکار ہوگئے ، پورے اسلام آباد میں کل ڈسکہ کی طرح دھند چھاگئی ، پی ڈی ایم نے جوموقف اپنا اس کی تائیدکرتی ہوں ، عمران خان پاکستانی ٹرمپ ہیں ، نائب صدر ن لیگ کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 6 مارچ 2021 15:39

وزیراعظم نے آج ارکان سے گن پوائنٹ پر اعتماد کا ووٹ لیا ، مریم نواز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2021ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ لے لیا ، وزیر اعظم نے آج ارکان سے گن پوائنٹ پر اعتماد کا ووٹ لیا جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، پی ڈی ایم نے جوموقف اپنا اس کی تائید کرتی ہوں ، ایوان میں جو کچھ ہوا ، چور چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ، آپ سیکیورٹی حصار میں ہوتے ہیں کیوں کہ آپ کے دن گنے جاچکے ہیں ، عمران خان پاکستانی ٹرمپ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمہاری گردنوں کےاوپر سر بھی خالی ہیں ، یہ بھی آپ نے بتایا کہ شیرشیر ہوتاہے اورگیدڑ ہوتاہے ، ٹی وی پر مناظر نے مجھے حیران نہیں کیا ، مریم اورنگزیب پر حملہ کیا، 22 کروڑ عوام شیم شیم کہہ رہے ہیں ، احسن اقبال پر جوتا پھینکا ، بدترین بدتمیزی کا مظاہرہ کیا ، گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ، آپ سیکیورٹی حصار کے بغیر نکلیں عوام جوتا لیے کھڑے ہیں، یہ دھند چھٹے گی تو تمہاری داستانیں سامنے آئیں گی۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سے پہلا سندیافتہ ووٹ چور ہے ، عوامی عدالت میں شکست ہوئی، عوام کا فیصلہ مانیں ، ایک سیٹ کی مار ہیں، یوسف رضا گیلانی سیٹ جیتے تو پاگل پن کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جب اپوزیشن میں تھے تو پارلیمنٹ پر غنڈہ گردی کرتے تھے ، آج یہ حکومت میں ہیں تو انہوں نے دوبارہ غنڈہ گردی کی، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک پر فخر ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی اور خصوصاً مریم اورنگزیب پر فخر ہے، فخر ہے شیروں کی طرح ووٹ چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کیا، عوام کے شیر چند درجن برگرز پر بھی بھاری ہوتے ہیں، شیر شیر ہوتا ہے، گیدڑ گیدڑ ہوتا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات