آصف علی زرداری کی سینیٹ میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پرمبارک باد

چار روز بعد چیئرمین سینیٹ کے انتخابات ہونا ہیں، ایجنڈے میں یہ معاملہ سرفہرست ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

پیر 8 مارچ 2021 19:51

آصف علی زرداری کی سینیٹ میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) سابق صدر آصف علی زر داری نے سینیٹ میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس ہوا جسمیں سابق صدر آصف زرداری نے ابتدائی کلمات ادا کئے،سابق صدر آصف زرداری نے سینیٹ میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر مبارک باد دی،شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیلات پیش کیں۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ چار روز بعد چیئرمین سینیٹ کے انتخابات ہونا ہیں، ایجنڈے میں یہ معاملہ سرفہرست ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کی جمہوری قوتوں کو یوسف رضا گیلانی کی جیت سے ایک امید ملی، ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کریں، پاکستان پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے روڈ میپ کے ساتھ کمیٹڈ ہے۔