حیدرآباد کے مختلف ہسپتالوں میں انسداد کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا

پیر 15 مارچ 2021 23:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2021ء) حیدرآباد شہر کی سندھ گورنمنٹ ہسپتال کوہسار لطیف آباد سمیت آئی ایچ ایس انتظامیہ کے تحت مختلف اضلاع کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں کوڈ ایڈلٹ ویکسین سینٹر (اے وی سی) میں ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ان ویکسین مراکز میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچا کیدو ٹیکے کا ڈوز مختلف وقفوں سے لگائے جائیں گے۔

آئی ایچ ایس کے ڈائریکٹر آپریشنز طاہر عباس نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی روشنی میں محکمہ صحت سندھ کے ساتھ مل کر کوہسار ہسپتال لطیف آباد کا افتتاح ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد جمن باھوٹو نے جبکہ لاڑکانہ ڈسٹرکٹ میں تحصیل ہسپتال حیدر بخش جتوئی ڈوکری، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رتودیرو، نصیر آباد اور رورل ہیلتھ سینٹر وگن کا افتتاح ڈی ایچ او لاڑکانہ ڈاکٹر حمید سومرو اور ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر خلیل احمد کپپر نے کیا۔

(جاری ہے)

تاہم ضلع کے باقی صحت مراکز باڈہ ، آریجا، بنگل دیرو،گھری خدا بخش اور گیریلو میں ویکسین ایریا کیلئے ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اسی طرح سکھر اور خیرپور اضلاع میں رورل ہیلتھ سنٹرز رانی پور اور سوبھودیرو کا افتتاح ڈی ایچ او محمد حسین ابڑو نے کیا ۔باقی ماندہ صحت مراکز فیض گنج، گڑھی میرواہ اور ناراگیٹ کا جلد ہی افتتاح کیا جائیگا ۔

نوشہروفیروز ضلع میں مورو تحصیل ہسپتال میں ویکسین سنٹر کے افتتاح کے فورا بعد ہی صحت باقی مراکز کنڈیارو، ھالانی، محراب پور میں بھی ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ ضلع سکھر کے ضلعی منیجر، ڈاکٹر ذوالفقارابڑو نے بتایا کہ کندرہ اور بچل شاہ میرانی کے بعد ہنگورجا کے پیر جو گھوٹھ سمیت باقی صحت مراکز میں قائم مراکز کے کام کا جائزہ لیا گیا دادو ضلع کی آرایچ سی رادھن اور سیتا روڈ میں ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے۔

حیدرآباد ریجن کے دیگر اضلاع میں سے میرپور خاص کے تمام صحت مراکزمیں قائم کردہ ویکسین ایریاز کے دورے کے بعد ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق شاہ لکیاری نے تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹنڈوالہار ضلع میں اڈیرو لال اسٹیشن مین تکمیل کے ساتھ اب چمبڑ اور نصرپور کا کام بھی شروع کیا جائیگا