ساہیوال میں ڈی پی ایس کالج،پنجاب کالج،ایسپائر کالج،ایجوکیٹر کالج،سٹی سکول اور گورنمنٹ کالج کے طلباء نے آن لائن امتحانات کی منسوخی کے خلاف احتجاج کیا

طلباء کی جانب سے ساہیوال پریس کلب کے باہر شدید نعرے بازی کی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 5 اپریل 2021 20:20

ساہیوال میں ڈی پی ایس کالج،پنجاب کالج،ایسپائر کالج،ایجوکیٹر کالج،سٹی ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک عبدالوھاب اعوان) ساہیوال میں ڈی پی ایس کالج،پنجاب کالج،ایسپائر کالج،ایجوکیٹر کالج،سٹی سکول اور گورنمنٹ کالج کے طلباء نے آن لائن امتحانات کی منسوخی کے خلاف احتجاج کیا۔طلباء کی جانب سے ساہیوال پریس کلب کے باہر شدید نعرے بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

طلباء کا کہنا تھا کے سارا سال کالج بند ہونے کی وجہ سے پڑھائی آن لائن ہوئی ہے اور اسمارٹ سلیبس کے نام پر ہمارے ساتھ مذاق کیا گیا ہے اب ہمارے سے فزیکل امتحان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ وبا کے خطرناک ایام میں کیمپس جا کر امتحان دینا خطرے سے خالی نہیں۔وزیراعظم پاکستان اور وزیر تعلیم شفقت محمود سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فزیکل امتحان کینسل کیے جائیں ورنہ ہم پارلیمینٹ ہاءوس کے سامنے احتجاج کریں گےاور جس طرح آن لائن پڑھایا گیا ہے اسی طرح آن لائن امتحان بھی لیا جائے۔