پی ٹی اے نے موبائل فونز بلاک کرنے کا نیا خودکار نظام نافذ کردیا

بدھ 7 اپریل 2021 19:36

پی ٹی اے نے موبائل فونز بلاک کرنے کا نیا خودکار نظام نافذ کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای)نے چوری اور گمشد موبائل فونز بلاک کرنے کے نئے خودکار گمشدہ اورچوری شدہ ڈیوائس سسٹم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے حکام کے مطابق صارفین اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں، ایل ایس ڈی ایس ایک خودکار نظام ہے، چوری شدہ موبائل فون شکایت کے 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق بلاکنگ درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو حوالہ نمبر دیا جائے گا، گمشدہ فون ملنے پرشکایت کنندہ کو ان بلاکنگ کیلئے بھی اسی طریقہ کار پرعمل کرنا ہوگا۔فون بلاک کروانے والے صارف کو شکایتی حوالہ نمبر کیساتھ دیگرلازمی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی، موبائل فون ان لاک ہوجانے پر صارف کو فراہم کردہ نمبر پرایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔