مقبوضہ جموں وکشمیر،شوپیان میں بھارتی فورسز کی ٹیم پر حملہ

بدھ 7 اپریل 2021 22:49

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بدھ کو ضلع شوپیان میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کی ایک ٹیم پرحملہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملہ ضلع کے علاقے امام صاحب میں کیا گیا ۔ایک بھارتی عہدیدارنے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سی آر پی ایف اور پولیس ٹیم پر حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثناء بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے گھر گھر تلاشی شروع کردی ہے۔