ایس بی پی قانون میں ترمیم کا آرڈیننس پبلک کیا جائے، رضا ربانی

آرڈیننس اجراء کے بعد اٴْسے چھپانا پی ٹی آئی حکومت کی عادت بن چکی ہے، رہنماء پیپلز پارٹی

بدھ 14 اپریل 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ آرڈیننس اجراء کے بعد اٴْسے چھپانا پی ٹی آئی حکومت کی عادت بن چکی ہے۔ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) قانون میں ترمیم کا آرڈیننس پبلک کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون شہادت آرڈر کے تحت آرڈیننس ایک پبلک دستاویز ہے، جسے پبلک کرنا ہوتا ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت کی تمام وزارتیں اور محکمے آرڈیننس کی کاپی مہیا کرنے سے انکار کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ آرڈیننس اجرا ء کے بعد اسے چھپانا اس حکومت کی عادت بن گئی ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کا تابع محکمہ بن گیا ہے، جو آئی ایم ایف کے ماتحت کام کرے گا۔