دہشتگرد تنظیمیں بطورسیاسی پارٹی رجسٹر ہی نہیں ہوسکتیں، اعتزاز احسن
ٹی ایل پی سے متعلق دیکھنا ہوگا کہ یہ سیاسی پارٹی ہے یا نہیں، پہلے بھی سیاسی پارٹیوں پر پابندی لگ چکی ہے۔سینئر قانون دان اور مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 اپریل 2021 20:56
(جاری ہے)
مسلم لیگ ن لندن کا تاثر ایم کیو ایم الطاف حسین جیسا ہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان میں وقت کے مطابق بہت سی آوازیں بولتی ہیں۔ شوکاز نوٹسز بھی لندن سے جاری ہورہے ہیں۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی کی سوچ خطرناک ہے۔ مسئلے کا حل پابندی نہیں بات چیت ہے۔ ایسی مثال قائم نہ کی جائے کل حکومت وقت سیاسی جماعتوں پر بھی پابندی لگا دے۔ وزیراعظم اپنےعلاوہ باقی سب کو چوراور ڈاکو سمجھتے ہیں۔ ہم نے نہیں پوچھا زرداری صاحب اور فریال تالپور کی ضمانت کیسے ہوئی۔ جتنی سزا ہم نے بھگتی ہے ہم پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ واضح رہے وفاقی حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں پر تشدد احتجاج کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کرنے کیلئے تیار تھے، ٹی ایل پی ایسا مسودہ لانا چاہتی تھی جس سے انتہا پسندی کا تاثر ابھرتا، احتجاج کے دوران کوویڈ 19 کے مریضوں کیلئے منگوائی گئی آکسیجن روکی گئی، جی ٹی روڈ، موٹرویز بحال ہیں،تشدد میں دو اہلکار شہید اور 340 زخمی ہوئے ،پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کلیئر کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ،سوشل میڈیا پر سڑکیں بلاک کرنے اور بے امنی کے پیغامات دینے والوں کا قانون پیچھا کررہا ہے، جماعت کا میڈیا چلانے والے لوگ سرینڈر کر دیں ،اگرآپ سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کو مسائل سے دوچار کرسکتے ہیں تو آپ اپنے آپ کو مسائل سے دوچار کریں گے، کبھی بھی اس جماعت کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کبھی خادم حسین سے ملا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری ،سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور کمشنر راولپنڈی کی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے،اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر 9 مئی کو وہ حرکت کی گئی جو کبھی دشمن نے بھی نہیں کی، عطاء تارڑ
-
دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، عطاء تارڑ
-
9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے فارن فنڈنگ سے پاکستان کی ریاست پہ حملہ کیا جسے پاکستان کے عوام نے ناکام بنا دیا، احسن اقبال
-
حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
-
قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کیکرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیر اعظم
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
-
احسن اقبال سے پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مہارت رکھنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، مختلف امور پر غور
-
سانحہ 9 مئی خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، آئی ایس پی آر
-
ڈیرہ اسماعیل خان، پیشی پرآئے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا
-
سانحہ9 مئی خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، آئی ایس پی آر
-
قطر کے وزیر مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی وزارت خارجہ پہنچ گئے، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں 7 افراد کے بیہمانہ قتل کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.