مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوںنے راجوری قصبے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا

ہفتہ 17 اپریل 2021 16:58

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموںخطے کے قصبے راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے قصبے کے علاقے دھانی دھر کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی جو آخری اطلاعات تک جاری تھی۔ ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے دار گنائی گنڈ میں ایک خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئی جسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔