Live Updates

شہباز شریف کی رکن اسمبلی چوہدری افتخار نذیر سے والد کی وفات پر تعزیت

صدر مسلم لیگ(ن) کا خورشید شاہ کے کورونا سے متاثر ہونے پر افسوس کا اظہار ،جلد صحتیابی کی دعا

منگل مئی 13:49

شہباز شریف کی رکن اسمبلی چوہدری افتخار نذیر سے والد کی وفات پر تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کو ٹیلی فون کر کے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔علاوہ ازیںمسلم لیگ (ن) کے صدر شہبا ز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ پیپلز پارٹی کے سینئر پارلیمنٹرین سید خورشید احمد شاہ کے کورونا سے متاثر ہونے کاسن کر افسوس ہوا ۔ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے طفیل خورشید شاہ سمیت تمام مریضوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے ۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات