این اے 249ضمنی انتخا ب ،مفتاح اسمٰعیل کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور، پرسوں گنتی ہوگی
مئی کو صبح 9 بجے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی جس کے لیے تمام جماعتیں آر او آفس پہنچ جائیں، الیکشن کمیشن کا حکم
منگل 4 مئی 2021 15:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فارم 46 کا فراہم نہ کرنا بہت سے سوالات پیدا کرتا ہے، جسٹس ناصر الملک کمیشن کی رپورٹ کے مطابق فارم 46 بھی فارم 45 کی طرح اہم ہے، پریذائڈنگ افسران دستخط شدہ فارم 45 اور 46 پولنگ ایجنٹس کو فراہم کرنے کے پابند ہیں تاہم ریٹرننگ افسر کی جانب سے فراہم کردہ فارم 45 پر بھی دستخط موجود نہیں ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کیلئے علیحدہ درخواست دائر کریں گے، ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہمارا پہلا مطالبہ ہے، اگر مطمئن نہ ہوئے تو ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے آگے بھی مطالبہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 180 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کے بعد جو کارروائی ہوئی وہ قانون کے مطابق نہیں تھی، صرف دوبارہ گنتی کرنا کافی نہیں الیکشن کمیشن کو مداخلت کرنا ہوگی، تصدیق شدہ فارم 45 اور 46 نہ ہونے سے پورا الیکشن مشکوک ہوگیا، حتمی نتائج سے پہلے الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کا حکم دے سکتا ہے۔مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا بھی کردی۔وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ دوبارہ انتخابات کے لیے باضابطہ درخواست بھی دائر کروں گا۔پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے دوران مسلم لیگ (ن) نے کسی فورم پر کوئی شکایت نہیں کی، صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، نشاندہی کرنی ہوتی ہے کہ کہاں اور کیا بے ضابطگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کو بھی مفتاح اسمٰعیل نے عمومی درخواست دی تھی لیکن ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرنے کا پابند نہیں جبکہ الیکشن کمیشن میں کیس پولنگ اسٹیشنز کا نہیں آر او کے حکم کے خلاف ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک میں شکست تسلیم کرنے کا رواج ہی نہیں، مسلم لیگ (ن) نے فارم 45 پر اعتراض رات ڈھائی بجے ہارنے کے بعد کیا لگتا ہے مفتاح اسمٰعیل نے پہلے سے ہی درخواست تیار کر رکھی تھی، ریٹرننگ افسر کو درخواست میں کہا گیا کہ نتائج جس انداز میں آئے وہ مشکوک ہے، ریٹرننگ افسر کا کام تھا کہ نتیجہ جاری کرتا، کیا ریٹرننگ افسر الیکشن کمیشن سے حکم امتناع کا انتظار کر رہے تھی الیکشن کمیشن کے پنجاب کے رکن الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ کیا پیپلز پارٹی کے امیدوار ریٹرننگ افسر کے حکم سے مطمئن ہی وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ریٹرننگ افسر کا حکم چیلنج نہیں کیا ہوا، ٹھوس وجوہات نہ ہونے پر الیکشن کمیشن بھی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دے سکتا جبکہ ریٹرننگ افسر نے قرار دیا کہ مسلم لیگ (ن) کی درخواست غیر مناسب ہے۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چند گھنٹوں بعد الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ 6 مئی کو صبح 9 بجے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی جس کے لیے تمام جماعتیں آر او آفس پہنچ جائیں۔واضح رہے کہ جمعہ کو جاری ہونے والے عارضی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کرنے کے بعد کراچی میں این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں بہت کم مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ڈاکٹر مفتاح اسمٰعیل نے 15 ہزار 473 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.