فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں 1755 سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر263 کو بھاری جرمانے

جمعرات 6 مئی 2021 14:07

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں 1755 سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر263 کو بھاری جرمانے جبکہ معمولی نقائص پر459 یونٹس کو اصلاحی نوٹسزجاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر میٹھی عید سے قبل مٹھائی کارخانوں کی چیکنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور زون میں 601، راولپنڈی 595،ملتان 360 اورمظفر گڑھ زون میں 199 پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران2ہزار 578 گندے انڈے، 1430 لٹر مشروبات، 645 لٹر گندہ ٓائل، 200 من ناقص مٹھائی اور بھاری مقدار میں کھلے رنگ تلف کردیے گئے۔فوڈسیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کرتے ہوئے ٹیکسٹائل رنگوں، سکرین، مصنوئی فلیورزاور کیمیکلز کے استعمال پر یونٹس کو جرمانے عائد کیے۔

(جاری ہے)

مزید برٓاںناقص سٹوریج، ٹوٹے گندے فریزر، کھلے کوڑا دان، استعمال شدہ تیل اورنیلے ڈرموں کا استعمال پرکارروائیاں کی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ خوشی کے ہر موقع پر مٹھائی کا استعمال ہماری روایات کا حصہ ہے۔مخصوص مواقعوں پر خاص اشیائے خورونوش کی اضافی طلب کے باوجود معیار کو قائم رکھنا لازم ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام تک معیاری اشیاء خورو نوش پہنچانا اولین ترجیح ہے۔رفاقت علی نسوٓانہ نے واضح کیاکہ پنجاب میں صرف حفظان صحت اصولوں کے مطابق خوراک کا کاروبار کیا جا سکتا ہے۔