سرینگر ہائی وے پر قائد اعظم کی تصویر کو زبردست سجاوٹ اور خوبصورتی کے ساتھ دوبارہ نصب کردیا گیا

جمعرات 6 مئی 2021 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) سی ڈی اے نے سرینگر ہائی وے پر قائد اعظم کی تصویر کو زبردست سجاوٹ اور خوبصورتی کے ساتھ دوبارہ نصب کردیا ہے ۔ اس میں لال رنگ کی لائٹس بھی ہیں جبکہ یونٹی ، فیٹھ اینڈ ڈسپلن کے قائد اعظم کے اقوا ل اردو انگلش دونوں زبانوں میں نمایاں لکھے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تصویر میں قومی پرچم کے رنگ سفید اور سبز لائٹس میںبھی شیڈزتبدیل ہوتے ہیں جو اسکی رات کو خوبصورتی کو مزید چار چاند لگاتے ہیں جو وہاں سے گزرنے والے اور ملک بھر سے آنیوالی ٹریفک میں سوار لوگوں پر ایک اچھا تاثر پیش کرتی نظر آتی ہیں۔

یادرہے گزشتہ سال آندھی سے ہائی وے پر لگی قائد اعظم کی تصویر گر گئی تھی جسے چیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے دوبارہ صحیح کرکے نصب کروایا ہے۔