پاکستان اور افغانستان کے درمیان نئے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی بعض شقوں پر عدم اتفاق تجارتی راہداری کے لیے مزید 6ماہ کی توسیع منسٹری آف کامرس اسلام آباد نے ایک نوٹیفیکیشن کے زریعے کردی
جمعہ 7 مئی 2021 22:30
(جاری ہے)
اجلاس میں تکنیکی ٹیم نے وزارت صنعت و تجارت کے زیر اہتمام اے پی ٹی اے معاہدے پر تبادلہ خیال کیاتھاجو گزشتہ 2ماہ سے ہر پیر اور منگل کو آن لائن میٹینگ کے زریعے منسٹری آف کامرس اسلام آباد پاکستان اور منسٹری آف کابل افغانستان کے درمیان ہو رہے تھے جو کہ کافی حد تک حل طلب ہو گئے تھے اور اس میں 90فیصد کام مکمل ہو چکا تھا اور10 فیصد کام رہ گیا تھا۔
لیکن حکومت کی جانب سے مزیدمعاہدے میں 6ماہ کی توسیع سمجھ سے بالا تر ہے۔ضیاء الحق سرحدی جو کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کا مرس کی پاکستان ریلوے سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے کنونیئر اورافغان ٹرانزٹ ٹریڈ سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر بھی ہیں نے مزید کہا کہ2010کے راہداری تجارت کے معاہدے پر نئے حالات کے تناظر میں نظرثانی کی ضرورت ہے۔تجارتی راہداری کا نیا معاہدہ طے نہ ہونے پر دونوں ممالک کی تجارتی برادری کو تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے بتایاکہ افغانستان چاہتا ہے کہ پاکستان اسے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور افغانستان سے تجارتی سامان لے جانے والے ٹرکوں کو بھارت میں داخل ہونے کی اجازت دے جبکہ موجودہ معاہدے کے تحت افغان تجارتی سامان سے لدے ٹرک صرف واہگہ تک جاسکتے ہیں جسکی وجہ سے انکے ٹرکوں کوخالی واپس لوٹنا پڑتا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان کا اصولی مئوقف یہ ہے کہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان موجودتجارتی راہداری کا معاہدہ سہ فریقی نہیں بلکہ دوطرفہ ہے اور اس معاہدے میں بھارت شامل نہیں ہے۔ لہٰذا پاکستان نئی دہلی کے ساتھ کشیدگی اور تنا ؤکے شکار تعلقات کے پیش نظر واہگہ کے راستے افغانستان کو دو طرفہ تجارت کی سہولت فراہم نہیں کرسکتا کیونکہ بھارت کا افغانستان میں اثر ورسوخ بھی پاکستان کی مخالفت پر مبنی ہے۔پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ افغانستان کے راستے آزادانہ تجارت چاہتا ہے لیکن تاحال اس ضمن میں کوئی معاہدہ طے نہ ہوسکا ہے۔ حکومتِ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوارکرنا چاہتی ہے اور پاکستان افغانستان کو دیگر منڈیوں تک رسائی دینے کے ساتھ وسط ایشیائی ممالک تک رسائی چاہتا ہے۔پاکستان نئے راہداری معاہدہ سے وسط ایشیائی ریاستوں تک تجارت کے لئے بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی چاہتا ہے۔ ضیاء الحق سرحدی جو کہ فرنٹیئرکسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے صدر اور آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی وائس چیئرمین بھی ہیںنے بتایا کہ افغانستان مال بردار ٹرکوں کو واہگہ کے راستے بھارت میں داخلہ چاہتا ہے۔ ان دومعاملات سمیت دیگرسیاسی وجوہات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان نئے معاہدے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ پاکستان کے راستے ہونے والی افغان تجارت کے حجم میں بھی 50فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ماضی میں پاک افغان تجارت کا حجم 2.5ارب ڈالر تھا جواب گھٹ کر 1ارب ڈالر سے بھی کم ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر نئے تجارتی راہداری معاہدے میںیہ معاملات حل کر دیے جائیں جو کہ گزشتہ 10سالوںسے رکاوٹ کا باعث بنے ہوئے ہیں تو پاکستان کے راستے افغانستان کی تجارت کے حجم میںکئی گنا اضافہ ہو سکتا اور کراچی سے افغانستان جانے والے سالانہ 75ہزارکنٹینرز کی ترسیل کا حجم بھی بڑھ سکتاہے اور باہمی تجارت کو5ارب ڈالر تک توسیع دی جاسکتی ہے۔انہوں نے اس امر کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ اب افغانستان کے ساتھ تجارت میں پاکستان سرفہرست ملک نہیں رہا اور بلحاظ تجارت ایران سرفہرست ملک بن گیاہے جبکہ پاکستان فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا اور حیرت انگیز طور پر افغانستان کے ساتھ تجارت میں بھارت نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاک افغان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے 2019سے طورخم کی سرحدی گزرگاہ کو آمدورفت کے لیی24گھنٹے کھولی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ 4اپریل سے غلام خان بارڈر سے بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو جانا شروع ہو گیا ہے جو کے ایک اچھا اقدام ہے اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.