کوئٹہ ،کورونا اللہ پاک کی جانب سے مسلط کردہ عذاب ہے ، سیدعبدالستارشاہ چشتی

جمعہ 7 مئی 2021 23:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاکہ کورونا اللہ پاک کی جانب سے مسلط کردہ عذاب ہے عذاب سے نجات لاکھ ڈائون بھاگ ڈائون نہیں بلکہ حکمرانوں قوم اعلی ادنی تاجررہبرمالک مزدور سب کواپنیتمام گناہوں سیاجتماعی توبہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی محمدحسین کے جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں گفتگوکرتے ہوئے کیا افطار پارٹی میں شیخ الحدیث مولاناعبدالمجیدحاجی سید امان اللہ آغاحاجی عبیداللہ کاکڑجہانگیراغاسیدکفایت اللہ آغا قاری محمداسماعیل‘ سیدنصیب اللہ آغا ڈاکٹررحمت اللہ اوردیگرشریک تھے انہوں نے کہاکہ اللہ کوراضی کرنے سے ہی اس عذاب ومصیبت سے نجات وچھٹکاراحاصل کیا جاسکتاہے پچھلے سال کرونا کی شدت کافی کم ہو گئی تھی جس دن اسلام آباد میں آوارہ و بدکردار طبقے نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگاتے ہوئے جلوس نکالا اس دن سے دوبارہ کرونا بڑھا شروع ہوا یہ ریکارڈ پر ہے حافظ ابن کثیر روایت کرتے ہیں کہ جب شام، عراق اور حجاز کے علاقوں میں طاعون کی وبا پھیلی جس میں لوگوں کو سخت بخار ہوجاتا اور بیشمار چوپائے اور یہاں تک کہ جنگلی جانور بھی ہلاک ہوگئے، دودھ اور گوشت کی شدید قلت ہونے لگی اس وباء کے ساتھ تیز گرم ہوائیں اور طوفان بھی آیا اور بیشمار درخت جڑوں سے اکھڑ گئے لوگوں کو ایسے محسوس ہوا کہ جیسے قیامت آگئی ہو اس وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے وقت کے عباسی خلیفہ "المقتدی بامراللہ" نے حکم جاری کیا کہ:سب لوگ ایک دوسرے کو نیکی کا حکم کریں اور گناہ سے روکیں، پھر میوزک کے تمام آلات توڑ دئے گئے، شراب کی بوتلیں پھینک دی گئیں ریاست میں موجود تمام بدکاروں کو جلاوطن کردیا گیا اور تھوڑے ہی عرصے بعد بیماری ازخود ختم ہوگئی اب بھی پاکستان کیارباب اختیارواقتدارعملاملک میں سودی نظام کاخاتمہ موسیقی کے سازوسامان شراب کے بوتلوں کوتوڑپابندی لگاکرتمام اللہ کے حضوراجتماعی توبہ کریں توان شااللہ کوروناکی وباء ختم اللہ کیرحمتوں کانزول ہوگا