اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ریٹائرڈ کرنل کو قتل کر دیا

کرنل ریٹائرڈ طارق قریشی کی لاش واش روم سے ملی،دو موبائل فون اور ملازم غائب ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 8 مئی 2021 19:23

اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ریٹائرڈ کرنل کو قتل کر ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مئی2021ء) تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں حساس ادارے کے سابق افسر کو قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فائرنگ سے ریٹائرڈ کرنل جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پمز ہسپتال منتقل کر دی ہے۔کرنل ریٹائرڈ طارق قریشی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ ان کی لاش واش روم میں پڑی ہوئی ملی۔

(جاری ہے)

طارق قریشی کا ملازم اور دو موبائل فون بھی غائب ہیں جن کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔مقتول کے ساتھ ان کی منہ بولی بیٹی بھی رہتی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول کے بیٹے صادق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ پولیس ٹیم وقوعہ کی ہر پہلو سے تفتیش عمل میں لا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ طارق قریشی کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔