وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول پر افطار کی سعادت، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعظم عمران خان اپنے اور آپ سب کے محبوب محمد ﷺ کے روضہ پر حاضری اور افطار کی برکتیں سمیٹتے ہوئے، معاون خصوصی شہباز گل کا ٹویٹ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 8 مئی 2021 23:21

وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول پر افطار کی سعادت، تصاویر سوشل میڈیا ..
مدینہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8مئی 2021ء) وزیراعظم عمران خان اپنے اور آپ سب کے محبوب محمد ﷺ کے روضہ پر حاضری اور افطار کی برکتیں سمیٹتے ہوئے، وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول پر افطار کی سعادت، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر موجود پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آج روضہ رسولﷺ پر حاضری دی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے عمران خان کی روزہ رسول ﷺ کے پاس بیٹھے تصویر شیئر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اور آپ سب کے محبوب محمد ﷺ کے روضہ پر حاضری اور افطار کی برکتیں سمیٹتے ہوئے۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبرپختونخوا اور دیگر وزرا وغیرہ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ افطار بھی کیا اور خصوصی دعائیں کیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سرکارِ دوعالم محمد مصطفیﷺ کے دربار میں غلام کی حاضری، ادب کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی جسارت دربارِمصطفیﷺ میں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اترنے سے پہلے جوتے اتارنے کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ سرکار دو عالم محمد مصطفی ﷺ کے دربار میں غلام کی حاضری، ادب کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی جسارت دربارِ مصطفی ﷺ میں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں۔

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان سعودی دارلحکومت ریاض میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، خاتون اول بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔مدینہ منورہ کے گورنرامیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے مدینہ منورہ کی مقدس دھرتی پر پاؤں رکھنے سے پہلے اپنا جوتا اتار دیا، تاہم جرابیں پہنے رکھیں۔