عیدالفطر :لاک ڈائون کے دوران پورا ہفتہ صبح 9 سے شام 6بجے تک مزید کاروبار کرنے کی اجازت

اتوار 9 مئی 2021 17:30

d فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) حکومت پنجاب نے عیدالفطر کے پیش نظر لاک ڈائون کے دوران پورا ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 6بجے تک مزید کاروبار کرنے کی اجازت دے دی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گروسری سٹور، بیوریج ڈسٹری بیوشن، کریانہ سٹور، بیکریز، آٹا چکی، سویٹ شاپس، فروٹ، سبزی، چکن اور گوشت کی دکانیں، ایگریکلچر، بیٹریز شاپ، ڈرائی کلینر، لانڈری دھوبی، پوسٹل کوریئر آفسز، غلہ منڈی، فروٹ وسبزی منڈی، کیٹل منڈی، آٹو ورکشاپ، آئل ڈپو، عینک ساز، یوٹیلیٹی سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنی اور کال سنٹرز بھی ہفتہ بھر صبح 9بجے سے شام 6 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دے دی جبکہ لاک ڈائون کے دوران تمام مارکیٹ، کاروباری مراکز بند رہینگے۔

(جاری ہے)

چاند رات کو مہندی، چوڑیاں، مصنوعی جیولری سجائے دیگر بازار لگانے پر بھی پابندی ہو گی جبکہ لاک ڈائون کے دوران فوڈ مینوفیکچرز انڈسٹریز وڈسٹری بیوشن آفس، فلور مل، شوگر مل اور ان کے گودام، ایگریکلچر انڈسٹری، کھاد اور بیج، زرعی ادویات کی دکانیں، زرعی آلات بنانے والی فیکٹریز، ڈیلرز، سپیئرپارٹس اور اس کے متعلقہ ورکشاپس، پولٹری اور فیڈ ملز، دودھ فوڈ پروسیسنگ اینڈ پیکجز انڈسٹریز کو بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔