
ہ* مسجد میں عبادت کے دوران فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے، وزیر خارجہ
ض* فلسطینیوں پر ظلم کرکے بے دخل کرنے کا کوئی اخلاقی اور سیاسی جواز نہیں بنتا م*پاکستان، فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے، فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں ،بیان
اتوار 9 مئی 2021 18:35
(جاری ہے)
وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے، ہمیشہ واضح اور ٹھوس مؤقف اختیار کیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ عرب لیگ نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عرب لیگ، او آئی سی اور مسلم امہ کو مل کر اس ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور انسانی حقوق کے علمبرداروں اور مغربی ممالک کی توجہ اس جانب مبذول کروانی چاہیے۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کا ٹرینڈ بڑھتا جارہا ہے اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ حضورؐ کی شان میں گستاخی کے واقعات، پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنتے ہیں اور یہ کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں، جو عناصر نفرت کے بیچ بو رہے ہیں ہمیں مل کر ان کا سدباب کرنا ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کے وڑن کی روشنی میں، ایران، ترکی اور انڈونیشین حکام کو اس معاملے پراعتماد میں لیا، مسلم ممالک کو مل کر او آئی سی کے فورم سے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو نئی جہت اور وسعت ملی ہے، ہمارے درمیان ادارہ جاتی میکنزم کے قیام کا فیصلہ ہوا ہے، جس سے پاکستانیوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع کھلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے بعد سعودی حکام کا ایک وفد اس حوالے سے ‘اسٹرکچرڈ مذاکرات’ کیلئے پاکستان آئے گا، اس کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان تشریف لائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.