
جعلی حکومت عدلیہ کے فیصلوں کو بھی اب ماننے سے انکاری ہے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر
حکومت شہباز شریف کے بیرون ملک جانے میں رکاوٹیں ڈال کر اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے ، رہنماء (ن) لیگ
پیر 10 مئی 2021 17:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کینسر کے مریض ہیں وہ بیرون ملک اپنا چیک اپ کروا کر واپس مقررہ تاریخ کو ملک پہنچ جایئنگے ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ وہ اس کا ازخود نوٹس لیکر انھیں جانے کی اجازت دے دینگے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے کوئی جرم کیا ہی نہیں اور نہ حکومت و نیب نے کوئی کرپشن ان پر اجتک ثابت کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ سے ٹکراو کے چکر میں ہے جس سے ملک میں نظام انصاف کو شدید دھچکہ لگا ہے انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراو سے ملک کی بقاء بھی متاثر ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کے نام پر آنے والی حکومت نے ہی عدلیہ کے فیصلے کو چیلج کر کے انصاف کا قتل کیا عمران خان کو میاں نواز شریف اور شہباز شریف فوبیا ہوگیا ہے وہ رات کو تو ان سے ڈررہے تھے اب دن کو بھی ان سے ڈر رہے ہیں ہماری جماعت عید کے بعد پی ڈی ایم سے ملکر ملک میں وہ تحریک چلانے جارہی ہے جس سے حکومت کو ہر صورت گھر جانے پر مجبور ہونا پڑیگا انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سے عوام مشکلات کا شکار ہیں لیکن حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپوزیشن کے رہنماوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو مقدمہ عمران خان کے خلاف درج کرینگے انہوں نے کہا کہ کابل میں اسکول کی بچیوں کی ٹارگٹ کلنگ جسمیں اٹھاون بچیاں شہید ہوئی اور سو زخمی ہوئی میں اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتا ہوں ماہ رمضان میں اس طرع کا ظلم و بربریت سے انسانیت بھی شرما گئی ہے اقوام متحدہ ا ور کابل حکومت اس المناک واقعہ کا فوری نوٹس لیکر پورے گینگ میں ملوث وحشیوں کے خلاف کاروائی کرے انہوں نے مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے فائرنگ اور تشدد کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور امریکہ اس بربریت پر اب تک خاموش ہے مسلمانوں کا خون بہانے کی انکے ہاں کوئی قیمت نہیں ہے ہم او ائی سی اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں پر جاری مظالم کا فوری نوٹس لیکر جنگ روکھنے کی کوشش کریں ۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
کوہستان کرپشن سکینڈل ،مرکزی ملزم ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
-
وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ
-
پنجاب بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی کے میدان سے باہر ہونے کا خدشہ
-
ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کا اپنے ملازم کی پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
-
لاہور میں 13سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
-
ای چالان نادہندہ گاڑی بلیک لسٹ کرنے کیلئے چالان کی تعداد کم کر دی گئی
-
شہیدوں نےجمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، وزیراعلی بلوچستان
-
لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا81واں یوم پیدائش 25اکتوبر کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیرتعلیم رانا سکندرحیات کی کاوش سے پھولنگر میں خستہ حال سکول کی تعمیر و مرمت مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.